ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کانگریس چھوڑ کرگوا بی جے پی میں آئے لیڈر نے کہا، راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس صاف ہو جائے گی

کانگریس چھوڑ کرگوا بی جے پی میں آئے لیڈر نے کہا، راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس صاف ہو جائے گی

Sat, 13 May 2017 21:19:57    S.O. News Service

نئی دہلی،13مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گوامیں وزیروشوجیت رانے نے ہفتہ کو دعویٰ کیاکہ2019 کے لوک سبھاانتخابات میں راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کاخاتمہ کیاجائے گا۔ انہوں نے اسمبلی انتخابات کے بعدکانگریس چھوڑدی تھی۔رانے کایہ تبصرہ کانگریس کی طرف سے ممبئی ہائی کورٹ میں ان کے ضمنی انتخابات لڑنے پرروک لگانے کامطالبہ کرنے سے متعلق درخواست دائر کرنے کے ایک دن بعد آیا ہے۔رانے کے پاس وزارت صحت ہے اورانہوں نے اس سال فروری میں کانگریس کے ٹکٹ پرگوااسمبلی کا انتخاب لڑا تھا، وہ 16 مارچ کو اسمبلی سے استعفی دے کربی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ انہیں ریاستی کابینہ میں شامل کیاگیا۔رانے نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ کانگریس میں کسی کی بھی دلچسپی نہیں ہے، خاص طورپرراہل گاندھی جیسے ناکام قیادت میں پارٹی کا 2019 میں خاتمہ ہوجائے گا۔ اپنے خلاف دائر درخواست پر رانے نے کہاکہ انہوں نے پارٹی تبدیل نہیں کی ہے بلکہ اسمبلی کے رکن کے طور پر استعفی دیا ہے اور نئے مینڈیٹ کا سامنا کروں گا۔ کانگریس ان کے خلاف بول کر سرخیاں بٹورنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیر نے منوہر پاریکر حکومت کے غیرمستحکم ہونے کی افواہوں کی تردید کی۔


Share: